عوام حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کناں، مرزا سعید بیگ

فیصل آباد(ابرار مغل) جوائنٹ سیکرٹری تنظم مغلیہ مرزا سعید بیگ نے کہا کہ  عوام حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کناں ہے۔ ڈرگ مافیا غریب عوام کا خون نچورنے پر تلی ہوئی ہے آٹا مہنگا،روٹی مہنگی ،ادویات مہنگی،جینا مہنگا،مرنا مہنگا عوام حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کناں ہے۔پہلے پٹرول مہنگا ہوا پھر گیس مہنگی ہوئی اب بجلی مہنگی کردی گئی خدا کیلئے اتحادی حکومت غریب عوام کو آئے روز تکلیف نہ دے ریلیف دے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میںادویات کی قیمت میں ا چانک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے  ادویات کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ، میڈیسن کا بحران پیدا ہونے سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی کی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ، پٹرولیم مصنوعات ، جان بچانے والی ادویات تک کے ریٹس کئی گنا بڑھ چکے ہیں ۔ہائے افسوس!محکمہ خوراک اور فلور مل مالکان کی ملی بھگت سے چکی مالکان کو گندم خریداری کے کئی ماہ بعد بھی گندم کا کوٹہ نہ ملا تو طویل انتظا ر نے ان کے صبر کا پیما نہ لبریز کر دیا

 

0/Post a Comment/Comments