فیصل آباد(ارم نواز)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارمنعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرطیبہ اعظم،ڈائریکٹر پی ڈبلیو ٹی آئی لاہور میڈم رخسانہ ،سینئر انسٹرکٹر میڈم عمیرہ،مذہبی رہنما پیر صدیق الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ نو عمر لڑکیوں کی تعلیم اور صحت ملک کی اصل سر مایہ کار ی ہے۔بچیوں کی بہتر تعلیم اور تربیت سے ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ایک تربیت یافتہ ماں ہی کل بچوں کو بہترین تربیت اور تعلیم دینے میں معاو ن ثابت ہو گی جس سے تندرست معاشرہ پروان چڑھے گا۔انہوں نے آبادی کو کنٹرول کرنے اور اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے ان کی بہتر نشونما پر زور دیا۔انہوں نے بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں