فیصل آبا د (جاوید شاہ)ہاضمے کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سرل لمیٹڈ کمپنی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر محمد شاہد رسول اور ڈاکٹر محمد عرفان اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ پیٹ اور معدہ کی امراض کی بڑی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہے ہم نے فاسٹ فوڈز,کولڈ ڈرنکس سمیت بازاری کھانوں کو اپنی روزمرہ خوراک کا تقریبا حصہ بنا لیا ہے اور سبزیوں سلاد ورزش سے دور ہوتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص ہاضمے کی بیماریوں کا شکار ہے جن میں سر فہرست سینے کی جلن اور قبض کی بیماریا ں ہیں یہ بیماریاں نا صرف ایک عام آدمی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی طور پر بھی بوجھ ڈالتی ہیں اسی لیے ہر سال 29 مئی کو دنیا بھر میں ہاضمے کی صحت کا,عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو نظام انہظام کی بیماریوں کے بارے آگاہی دینا ہے معدہ کی امراض کی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہے ایک تشویش ناک بات یہ ہے کہ معدے اور بڑی آنت کے کینسر کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی علامات وزن میں کمی ۔خون کی کمی بخار اور خون آنا ہے کو نظر انداز کر دیتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ان امراض سے بچنے کے لیے سبزیوں سلاد ورزش اور پانی کے استعمال کو بڑھائیں انکا مزید کہنا تھا کہ بظاہر یہ بہت عام سے بیماریاں ہیں لیکن اگر بروقت انکی تشخیص نا کی جائے اور انکا علاج نا کیا جائے تو یہ کینسر جیسی موزی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں