فیصل آباد(جاوید شاہ)ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر نعمان جمیل اچانک مختلف امتحانی مراکز پہنچ گئے اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے امتحانی عمل کی انسپکشن کی۔انہوں نے سنٹرز پر طالب علموں کے لئے پینے کے پانی،پنکھوں کے فعال ہونے کا جائزہ لیا اور سیٹنگ پلان کے مطابق طالب علموں کے بیٹھنے کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے نگران عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور موقع پر طالب علموں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انعقاد ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورتصدیق کی کہ کوئی غیر متعلقہ شخص امتحانی سنٹر کی حدود میں موجود نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں