فیصل ا ٓبا د ( جواد شاہ ) پرویز مشرف بہادر اور محب وطن لیڈر تھے ۔وہ پاکستانی سیاست سے چند مخصوص خاندانوں کے تسلط کو ختم کر نا چاہتے تھے آل پاکستان مسلم لیگ وہ ہی جماعت ہے جس کی بنیاد قائد اعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی ۔ ہم صدارتی نظام کے حامی ہیں افواج پاکستان نے ہمیشہ داخلی خارجی محازوں پر پاکستان کا دفاع کیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین آل پاکستان مسلم لیگ مرزا حنان ایڈووکیٹ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں عوام کو بھر پور ریلیف ملاتھا سٹرکوں کا جال بچھا یا گیا اور عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچے پرویز مشرف نے سیاست کے ایک نئے دور کا آغاز کیا تھا ان مقصد تھا کہ پاکستان کے عوام کو چند مخصوص کرپٹ سیاستدان خاندانوں سے نجات دلائی جائے ہم آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کر رہے ہیں ہمارا مشن بھی جاگیرداروں ، وڈیروں اور فل ٹائم کرپٹ سیاستدانوں سے عوام کو چھٹکارا دلانا ہے اب ہم پرویز مشرف کے مشن کو نئے سرے سے لیکر میدان عمل میں آئے ہیں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی ، مہنگائی ، بیروزگاری پر قابو پانا ، دیہات کی ترقی ، کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی اور مفت تعلیم کا حصول ہمارے منشور ہے۔ پاکستان میں صدارتی نظام کے حامی ہیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کرینگے پاکستانی افواج کے خلاف ایک بھرپور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کے افواج پاکستان نے داخلی و خارجی محاذوں پر ہمیشہ دفاع کیا ہے اس پریس کانفرس کے ذریعے ہم آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کا اعلان کر کے ممبر شپ کا آغاز کر رہے ہیں ہم پوری قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ آئے اپنے بچوں کو نفرت کی سیاست سے دور کر کے عوامی خدمت کی سیاست کا آغاز کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں