آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد کے عہدیداران کا انتخاب


ضلعی باڈی مل جل کر شہر کے مسائل پر آواز بلند کرے گی

 فیصل آباد ( ) تفصیلات کے مطابق صحافتی تنظیم آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے اس سال سب سے زیادہ نوجوان صحافی آل پاکستان میڈیا کونسل کا حصہ بنے نوجوان صحافی دوستوں کو بتایا گیا کہ مثبت اور دبنگ صحافت سے ہی آپ اپنا اور ادارے کا نام بلند کرتے ہیں جس کا مقصد صحافتی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے اخلاقی معیارات کی پیروی کو یقینی بنانا ہے اور صحافتی تنظیموں اور صحافی بھائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد کی ضلعی باڈی کے نوٹیفکیشنز جاری کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چوہدری نذیر احمد، صدر شہزاد بٹ، چیئرمین جاوید علی شاہ، جنرل سیکرٹری رانا اسرارالحق نارُو، وائس چیئرمین عدنان جسپال جٹ، جوائنٹ سیکرٹری  چوہدری فرہاد علی اور نائب صدر میاں خالد محمود نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہم ملکی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ملک میں امن اور انصاف کی فضا رہے اور ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں اور ہمیشہ کی طرح مظلوم کے ساتھ کھڑے رہیں اور ہم ہر صورت صحافیوں کی بقا کی جنگ جاری رکھیں گے۔آل پاکستان میڈیا کونسل کی طرف سے فیصل آباد کی باڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق فیصل آباد کے سر پرست اعلیٰ چوہدری نذیر احمد، ضلعی صدر شہزاد بٹ، ضلعی چیئرمین جاوید علی شاہ، وائس چیئرمین عدنان جسپال جٹ، جنرل سیکرٹری رانا اسرارالحق نارُو، لیگل ایڈوائزر سید زوار قیصر عباس جعفری، چیف کوارڈینیٹر وقار انجم، ضلعی نائب صدر میاں خالد محمود، انفارمیشن سیکرٹری محمد عقیل احمد، ضلعی کوارڈینیٹر سید وقار نقوی، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری فرہاد علی چوہدری، فنانس سیکرٹری چوھدری صداقت علی ناز، ضلعی چیئرمین ایکشن کمیٹی زاہد شہزاد اور ضلعی انچارج سوشل میڈیا بابر عبید اور ایگزیگٹو ممبر رانا ابرار کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔اس موقع پر تمام عہدے داران نے عہد کیا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے مظلوم طبقہ کے ساتھ ہمہ وقت کھڑے ہیں اور ہمارا مقصد صحافتی برادری میں اتحاد و تعاون بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ صحافت کے میدان میں مضبوط اور متحد فضا قائم کی جا سکے اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم صحافتی برادری کے لیے اتحاد کا پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کا ہمدرد بن کر دوسروں کی مدد کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ اتحاد کے بغیر ہم صحافتی میدان میں کام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے اس لیے ایک دوسرے کی ترقی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ ہم اچھی اور معتبر خبریں عوام تک پہنچا سکیں۔

0/Post a Comment/Comments