فیصل آباد(05 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق واسا فیصل آباد انسداد ڈینگی ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد کررہا ہے اور چھٹی کے روز واسا ہیڈ آفس کے ایم ڈی بلاک کے آئی اینڈ سی ڈائریکٹوریٹ کے مختلف دفاتر،کسٹمر ریلیشنز سینٹر سمیت دیگر دفاتر میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا گیا۔ اسی طرح ہیڈ آفس کی بیرونی دیواروں کے ساتھ،سیڑھیوں کے نیچے اور سیڑھیوں سمیت ریکارڈ رومز میں بھی اینٹی ڈینگی سپرے کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا کہ واسا فیصل آباد انسداد ڈینگی مہم کے دوران بھر طریقے سے ویجیلینس کررہا ہے اور جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی قابل قبول نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام واسا دفاتر،ریکارڈز رومز،برآمدوں،ڈسپوزل اسٹیشنز اور اوور ہیڈ ریزوائرز کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے اور وہاں مچھر مار سپرے لازمی کرایا جائے اسی طرح کسی بھی دفاتر کی حدود میں کسی جگہ ساکن پانی موجود نہیں ہونا چاہیئے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے جبکہ شہریوں میں آگاہی کے لئے اوئیرنس مہم چلانے کے لئے سٹیزن لائزن سیل سٹاف کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش کا موزوں وقت ہے اس لئے ان دنوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے تحت انسداد ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھی شہریوں میں آگاہی اور شہریوں کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں