فیصل آباد(یوسف بخاری)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے آپریشنز سٹاف کو شکایات کے ازالے کے لئے فوری رسپانس کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں پر محکمہ کا اعتماد مزید بحال ہو۔آپریشنز اور کنسٹرکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت پر واسا افسران اور سٹاف فوری طور پر اس کے حل کے لئے اقدامات کرتے ہیں تاہم شکایت کنندہ کو رسپانس نہیں کیا جاتا اور وہ سمجھتا ہے کہ اس کی شکایت پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز کی شکایات کا ازالہ مقرر کردہ وقت میں لازمی ہونا چاہیے جبکہ شکایت کرنے والے صارف سے رابطہ کر کے اس کا فیڈ بیک لازمی حاصل کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ آفیسر یا سٹاف سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ جس مین چینل پر ڈرینج کلورٹ تعمیر کررہا ہے اس کی صفائی بھی اس کی ذمہ داری ہے جو اسے پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے دونوں ڈائریکٹوریٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مشترکہ وزٹ کرکے صفائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔مینجنگ ڈائریکٹر واسانے واضح کیا کہ تمام واسا افسران اپنی کوآرڈ ینیشن کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ محکمہ کے تمام افسران قریبی رابطوں کو فروغ دیں تاکہ محکمہ اور واسا کی کارکردگی میں مزید نکھار آسکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں