ریلوے روڈپر تجاوزات کے خلاف آپریشن

فیصل آباد(ابرار مغل)میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام انسداد تجاوزات آپریشن بلاتعطل جاری ہے اس ضمن میں چیف آفیسر محمد زبیر وٹو کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے ریلوے روڈپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران بھاری مشینری سے دکانوں کے باہرتین فٹ سے بڑے شیڈز مسمار کردیئے گئے جبکہ دکانوں کے باہر پڑے سامان کو ضبط کرنے کے علاوہ پختہ وعارضی تعمیرات کو مشینری کے ذریعے ختم کرایا گیا۔چیف آفیسر نے کہا کہ شہر کا حسن برقرار رکھنا ترجیح ہے اس ضمن میں تجاوزات مافیا کا صفایا کیا جارہا ہے۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں بصورت دیگر ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments