فیصل آباد(جاوید شاہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبے کی تعمیر و ترقی کو بلندیوں پر لے جائیں گی ۔ پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلی کا اعزاز رکھنے والی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل دے گی ملک کی تعمیر و ترقی میں (ن) لیگ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کوشاں ہے ۔ مسلم لیگ (ن ) پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت شفاف اور میرٹ کی بالادستی کا سنہرا دور واپس لائے گی اور مسلم لیگ (ن) کی باصلاحیت قیادت جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نکال لے گی ملک بھر کے عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ کو مینڈیٹ دیا ہے اور وزیرا عظم پاکستان میاں شہباز شریف عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں