ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز

فیصل آباد(ابرار مغل)سٹی ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر پبلک سروس وہیکلز میں نصب غیر قانونی گیس/ ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیاگیاہے۔اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون اور سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا سرگرم عمل ہیں ۔ انہوں نے خود شاہرات پر جاکر ایل پی جی گیس سلنڈرز کی حامل گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا۔ضلع بھر میں تمام ٹریفک افسران وملازمین کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ کسی کو بھی معصوم شہریوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایسی تمام گاڑیاں جن میں غیر قانونی گیس / ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی اورزیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے اورایسی تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرایا جا رہا ہے۔ پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز از خود اپنی گاڑیوں میں نصب غیر قانونی گیس سلنڈرز اتروا دیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments