میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد(یوسف بخاری)چیئر مین انجمن تاجران سٹی فیصل آباد مرزااشرف مغل کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں شہر کے تاجر تجاوزات کی آڑمیں میونسپل کار پوریشن کی طرف سے تاجروں کی دکانوں کے شیڈ اورتھڑوں کی توڑ پھوڑ اورغنڈہ گردی کے خلاف پھٹ پڑے اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اورکمشنر فیصل آبادمحترمہ سلوت سعید سے میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیابصورت دیگر شہر بھر کی تاجربرادری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی اوراس سے پیداہونے والے نتائج و صورتحال کی ذمہ دار بھی میونسپل کار پوریشن کے ارباب اختیار ہونگے اجلاس سے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد ، صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور سینئر رہنماں خواجہ طلحہ اعجاز، مرزا طالب صدیق بیگ ،محمودرحمانی، میاں اشرف مٹھو، شیخ ریاض ، چوہدری لطیف سیال ، ثمریز سومی ، شوکت اللہ ، محمد یعقوب اعوان ،چوہدری اعجاز، چوہدری شاہد ندیم ، مرزا افضل مغل ، عمران علی خان ، ایس ایم ایوب ،چوہدری محمد اکرم ،لالہ معین شیخ ، عباس حیدر شیخ ،شوکت حیات، محمد اشرف، عمران مجید ملک ، عبدالقیوم انور ، عمران اسلم جگنو،عامر سہیل ، مہر نعیم ،عظیم یوسف کھوکھر ، عباس اشرف ، حاجی ادریس ،یونس جمال اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماں کے رویہ پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ رانا ثنااللہ خان،راجہ ریاض اور دیگرمقامی لیگی عہدیدار اس بات کے گواہ ہیں کہ 8 فروری کے انتخابات سے قبل صدر انجمن تاجران خواجہ شاہدرزاق سکا کی ہدایت پر شہر بھر کے تاجروں نے میاں محمد نوازشریف کے نامزدلیگی ا میدواروں کی انتخابی مہم میں مختلف ہوٹلوں میں انکے جلسہ جلوسوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نوازشریف اور محترمہ مریم نواز کی فیصل آباد آمد کے موقع پر انجمن تاجران سٹی اورصدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طورکے زیراہتمام جلسہ عام میں شرکت کیلئے بہت بڑی ریلی نکالی جسکی خودمحترمہ مریم نواز نے تعریف کی مقامی قائدین نے تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی لیکن آج تجاوزات کی آڑمیں شہر کے تاجروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں تو لیگی رہنما آنکھ کان بند کرکے تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات اپنی جگہ محب وطن تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کاہر جائزحکم ماننے کے لئے بھی تیار ہے لیکن تجاوزات کی آڑمیں میونسپل کار پوریشن کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کسی صورت قبول نہیں کریگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاجر برادری شہر کی تمام تاجر تنظیموں سے رابطہ اور انہیں اعتمادمیں لیکر لائحہ عمل تیار کرکے اپنے جائز مطالبات کی حمایت میںراست اقدام اٹھاتے ہوئے شہرکے مختلف چوکوں چوہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیگی۔اجلاس کے اختتام پرچوہدری اعجاز نے خواجہ شاہدرزاق سکا کی مکمل صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

0/Post a Comment/Comments