فیصل آباد(جواد شیرازی)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں ٹیموں نے مزید 9 دکانیں سیل،3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور تین شاپس کا سامان ضبط کرلیا۔۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی محلہ فاروق آباد،کینال گارڈن،سرسید ٹائون،لال ملز ایریا،فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں میں ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصر ایکشن سے نہیں بچ سکتے۔
ایک تبصرہ شائع کریں