فیصل آباد ( محمد رفیق) قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت بار بار توہین قرآن جیسے افسوسناک واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہیں سرگودھا میں توہین قرآن کے رد عمل میں جانی ومالی نقصان پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے سرگودھا میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کا حکم دیتا ہے قانون ہاتھ میں لینے والے کسی صورت بھی محب وطن شہری نہیں ہو سکتے اگرچہ قرآن مجید کی عزت واحترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ادنی سے ادنی مسلمان بھی کسی صورت قرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سیکورٹی ایجنسیز کہاں ہے جڑانوالہ والا سانحہ کے زخم ابھی تازہ تھے کہ سرگودھا میں ناخوشگوار واقعے نے قوم کو ایک بار پھر سوگوار کر دیا ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام مذاہبِ اور مکاتب فکر کے جید افراد کی مشاورت سے ایسی قانون سازی کریں کہ ایسے سانحات میں ملوث افراد کو فی الفور بلا تمیز وتفریق تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ سے ایسے دلخراش اور نا خوش گوار واقعات سے بچا جا سکے ۔قران مجید کو جلانے اور بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں فی الفور کڑی سے کڑی سزا دی جائے

ایک تبصرہ شائع کریں