تجاوزات کے خلاف ایکشن

فیصل آباد(جواد شیرازی)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔اس ضمن میں چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے اپنی نگرانی میں شیخوپورہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور تجاوز شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔موقع پر شیڈز اور پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments