فیصل آباد(ابرار مغل)محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے میگا مارٹس سمیت انڈسٹریل یونٹس وفیکٹریز میں سٹاف کو ممکنہ ہنگامی حالات میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ سول ڈیفنس انسٹرکشنل سٹاف نے ستیانہ روڈ پر چیز اپ کے سٹاف کو فرسٹ ایڈ پر تربیت دی۔انسٹرکشنل سٹاف نے زخمیوں کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار بارے آگاہی دی۔سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ تربیتی سیشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں