فیصل آباد(ارم نواز)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ''تصور میری داستاں کا'' کے موضوع پرتصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے تصویری نمائش کا افتتاح اور پوٹریٹس دیکھے۔کمشنر نے تصاویری نمائش میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کی اساتذہ کے تیار کردہ فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آبادزین منظورنے نمائش کا انعقاد کرایا ۔ کمشنر نے کہا کہ خواتین کے خیالات اور داستان کو آرٹ کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔خواتین نے اپنی صلاحیتوں اور فن کا مظاہرہ کیا جو قابل دید ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ فائن آرٹ کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔فنون لطیفہ کسی بھی معاشرہ کی خوبصورت اور متوازن تصویر پیش کرتا ہے۔کمشنر نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں،انہیں اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس طرح کی تصویری نمائش کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے ۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔نمائش میں آرٹسٹ فریحہ افتخار،دیناریہ خالد،فزا شاہد،اقرا اکرم،کنیز فاطمہ،نمرا اسحاق ، اومیرہ محمود،رابعہ فاروق ،سعدیہ محمود،ثمن شہناز،طوبہ نجم، ودایت اور زین منظور کے فن پارے رکھے گئے۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل اسد حیات بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں