پارکوں سے لاروا ملنا سرویلنس نہ ہونے کی نشاندہی ہے

فیصل آباد(جواد شاہ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے انسدادی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے پی ایچ اے کو پارکوں میں انسدادی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں سے لاروا ملنا سرویلنس نہ ہونے کی نشاندہی ہے لہذا ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو انسدادی اقدامات کی بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر وگھروں میں انسدادی اقدامات کئے جائیں جبکہ فیلڈ میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں جیکٹ پہن کر فرائض انجام دیں ۔ سرویلنس سرگرمیوں کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔انہوں نے پی ایچ اے،لیبر،ماحولیات،ضلع کونسل،سکول ایجوکیشن،فوڈ اتھارٹی اورلوکل گورنمنٹ کو کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی۔

0/Post a Comment/Comments