فیصل آباد سٹی ، ضلع ، اور ڈویژن کی تمام تنظیمات فوری طور پر توڑ دی جائیں ؛ عصمت اکرام
حقیقی نظریاتی لیگی ورکروں کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے؛ چوہدری یاسین کسانہ
جماعت کے لیے ہمیشہ قربانیاں ورکروں نے دیں اور ورکر ہی ہمیشہ نظر
انداز ہوئے ؛ میاں عبدالرشید
فیصل آباد ( پریس ریلیز) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم
لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی سے خصوصی
ملاقات ملاقات میں سینئر مسلم لیگی رہنما عصمت اکرام ، چوہدری یاسین کسانہ ، میاں
عبدالرشید و دیگر موجود تھے اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی کو پاکستان مسلم لیگ ن
سٹی ، ضلع اور ڈویژن کی تنظیمات کے حوالے سے درپیش تحفظات سے تفصیلاً آگاہ کیا سینئر
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جماعت کے لیے قربانیاں دینے والے دیرینہ ورکروں کو ہمیشہ
نظر انداز کیا گیا انویسٹرز پیراشوٹرز کو ہی نوازا گیا شہر فیصل آباد سے جنرل الیکشنز
میں دو بار بری طرح شکست پانے والے ٹکٹ ہولڈرز ہم پر مسلط ہیں جماعت کو اپنی زاتی
جاگیر سمجھ بیٹھے ہیں سٹی ، ضلع ، اور ڈویژن کے صدور اور سیکرٹری صاحبان کی
کارکردگی ہمیشہ سے ہی سفر رہی ہار کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں کیا کارکردگی رہی
جماعت کے لیے انکی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شہر فیصل آباد سے دو
مرتبہ شکست کا سامنا ہوا ہمیشہ ٹکٹ ہولڈرز انویسٹرز اور انکے خاندانوں کو ہی نوازا
گیا یہ مفاد پرست سازشی ٹولہ ہے لیکن اب ورکر خاموش نہیں رہے گا ہم اپنے قائد میاں
محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں اپنے قائد کے بیانیے کو ہر گز
دفن نہیں ہونے دیں گے اللہ کے فضل و کرم سے ورکروں کی قیادت میں فیصل آباد ایک بار
پھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہو کر رہے گا قیادت سے یہ بھی پرزور
مطالبہ ہے اگر کسی شکست یافتہ ٹکٹ ہولڈر یا اسکے خاندان میں سے کسی کو عہدوں سے
نوازا گیا تو ورکر اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے چوہدری عابد شیر نے تمام
تر تحفظات سنتے ہوئے قائد میاں محمد نواز شریف تک ورکروں کی آواز پہنچانے کا وعدہ
کیا اور ورکروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا

.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں