فیصل آباد(یوسف بخاری)محکمہ ماحولیات نے دربار قائم سائیں روڈ پر واپڈا گرڈ اسٹیشن کے بالمقابل سائزنگ یونٹ کے سٹیم بوائلرکو سیل اورمالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونیشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے بتایاکہ سائزنگ یونٹ کے بوائلرمیں ممنوعہ مواد جلانے سے زہریلا دھواں پیدا ہورہا تھا جو انسانی صحت کے لئے مضر ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کررہاتھا جس پرایکشن لیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں