ہر سطح پر کسان طبقہ کی حوصلہ افزائی اشد ضروری

فیصل آباد ( جاوید شاہ)سینئر رہنما رانا زاہد تو صیف نے کہا ہے کہزرعی شعبہ کی ترقی اور زراعت کے شعبہ میں ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے ہر سطح پر کسان طبقہ کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے معیاری کھادوں‘ زرعی آلات سستی بجلی کی فراہمی سمیت جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت کی روک تھام کر کے ہم شعبہ زراعت میں اصلاحات لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امسال گندم کی خریداری کے ضمن میں جس طریقہ سے کسانوں کا استحصال کر کے انہیں احتجاج پر مجبور کیا گیا وہ قابل مذمت ناقابل فہم اور باعث تشویش ہے اگر کسانوں کو مراعات ‘ سبسڈی دی جائے اور زیادہ کاشت پر ان کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے تو آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان زرعی میدان میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے اور ملک سے مہنگائی کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ دالوں‘ سبزیوں ‘ گندم ‘ مکئی ‘ پھلوں‘ گنا اور کپاس کی زیادہ پیداوار سے جہاں کسان کے گھر میں مالی خوشحالی آتی ہے تو دوسری جانب یہ تمام اشیاء مارکیٹ میں سستی ہونے کی بناء پر ہر طبقہ کو ریلیف مل سکتا ہے اور ہمیں دالیں‘ گندم وغیرہ بیرونی ممالک سے امپورٹ نہیں کرنا پڑتیں حکومت کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے  کہ اگر ہم عام طبقہ کا معیار زندگی بلند کرنا اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو فضول منصوبوں کی بجائے انڈسٹری کو بحرانوں سے نکالنے ‘سستی بجلی کے پیداواری پراجیکس کی تکمیل کسان کو اہمیت دینا ہو گی  کسان کو نظر انداز کر کے ہم زرعی شعبہ میں کسی طرح خود کفیل نہیں ہو سکتے۔ ضروری ہے کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے ان کے نمائندگان سے مذاکرات کر کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

0/Post a Comment/Comments