فیصل آباد(جاوید شاہ)محکمہ انڈسٹریز پنجاب کی طرف سے 100گرام وزنی روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کردی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر ڈپٹی چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف تندوروں اور ہوٹلز کا دورہ کیا اورروٹی کی نئی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو چیک کرکے نئی قیمت کا نرخ بھی آویزاں کرایا۔انہوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے روٹی کا وزن چیک کیا اور کم وزن روٹی کی شکایت پر بعض تندور وہوٹلز کو جرمانے کئے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں