فیصل آباد ( محمد عثمان) معروف عالم دین و ریٹائر ٹیچر حافظ محمد داؤد کو سپردِ خاک کر دیا گیا شہر کے معروف تاجر وعالم دین حافظ محمد ایوب مندر گلی والے کے چھوٹے بھائی معروف عالم دین و ریٹائر ٹیچر حافظ محمد داؤد خطیب جامع مسجد المنیر اہلحدیث لیاقت ٹان جو کہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کی نمازِ جنازہ حافظ محمد ایوب مندر گلی والے کی اقتدا میں ادا کی گئی اور انہیں کمال آباد والے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحوم کی نمازِ جنازہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماں کثیر تعداد میں علما کرام دینی مدارس کے اساتذہ وطلبہ سیاسی وسماجی شخصیات تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ پروفیسر عبد الرزاق شاد مولانا ابرار احمد ظہیر حافظ شفیق الرحمن یزدانی و دیگر نے حافظ محمد داد مرحوم کی دینی تعلیمی وسماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین تاجر اور ٹیچر بھی تھے عرصہ 25 سال سے جامع مسجد المنیر اہلحدیث لیاقت ٹان میں بے لوث امامت وخطابت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے مرحوم انتہائی نیک ہنس مکھ ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے ان کا تعلق شیخ فیملی اور شھر فیصل آباد کے معروف تاجر برادری سے تھا ساری زندگی درس و تدریس اور خطابت کے ساتھ کاروبار میں مصروف رہے ایک عرصہ سے شوگر میں مبتلا تھے چند دنوں سے صاحب فراش رہنے کے بعد گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی حسنات کو قبول اور بشری خطاں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور تمام اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

ایک تبصرہ شائع کریں