فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیوکے اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل آفس کے سٹاف کو متحرک کریں اور لیپ ٹاپ دیکر فیلڈ میں ذمہ داریاں تفویض کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ زیرالتواء امور کو نمٹایا جائے۔ میوٹیشن کے کام کو بھی تیز کریں اورپٹواریوں کو ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر آئندہ میٹنگ میں پراگریس پیش کریں جبکہ ریونیو افسران کی کارکردگی لسٹ منگوائیں اور عدم تعمیل پر نمبرداروں کو شوکاز کریں،ریکوری کو بڑھائیں اور باقیداروں کو گرفت میں لائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹواریوں کے بستے رکھوا کر ان سے ریکوری کرائیں جبکہ نمبر داروں اور پٹواریوں کا کنونشن منعقد کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری بقایاجات کی ریکوری مہم کو تیز کرنے،مسنگ ڈاکومنٹس جلد از جلد مکمل کرانے کے لئے موثر اقدامات کی تاکید کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں