کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور دستیاب سپورٹس گراؤنڈ کے حوالے سے اجلاس

فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور دستیاب سپورٹس گراؤنڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی بھی موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے سپورٹس کلینڈر مرتب کریں انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں کلینڈر کے مطابق کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں ۔سپورٹس گرائونڈز کو مکمل فعال رکھیں۔کمشنر نے کہا کہ نچلی سطح پر کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کریں جبکہ گرلز کھلاڑیوں کے لئے بھی کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول تیارکیا جائے۔انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو سکولوں میں بھی ایونٹس کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ہفتہ بعد ریویو اجلاس منعقد ہوگا ۔

0/Post a Comment/Comments