فیصل آباد (عثمان انور )چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما )حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاہے کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے وفد کی آمد حکومت اور ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئے گی ۔وزیراعظم شہباز سریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے مختلف ممالک کا دورہ کیا ہے وہ خوش ائندہیں۔ ایس آئی ایف سی بھی اس سلسلے میںہر ممکن کوشش کر رہاہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ساکھ بحال کرنے کے لئے ملک میں موجودہ بحرانوں کو ختم کیاجاناچاہئے ۔ مختلف وزراتوں اور اہم محکموںمیں کوارڈینیشن کی کمی کو بڑھانا چاہئے ‘ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے بھاگنے سے روکنے کیلئے ایسے تمام عوامل سے نمٹنا چاہئے جس سے منفی پیغام جاتاہے ۔ پاکستان درجنوں ممالک کے لئے ایک ماڈل تھا لیکن اب مقامی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے سے گھبرائے ہوئے ہیں کیونکہ اسے خطرناک سمجھا جاتا ہے ۔ اگر کوئی غیرملکی یہاںسرمایہ کاری کرتا ہے تو وہ اپنا سرمایہ اورمنافع جلدازجلد باہرمنتقل کرنے کی کوشش کرتاہے جو ہمارے ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔لہذا ضرورت اس امرہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مزید صنعتکاروںاور تاجروں کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں