چار ماڈل سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیلئے عملہ کو متحرک کر دیا گیا

فیصل آباد(آفتاب خان)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر فیصل آبادکی چار ماڈل سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیلئے عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ سرگو د ھا روڈ،جڑانوالہ روڈ،سمندری روڈ اور جھنگ روڈ کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے صفائی آپریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ان سڑکوں کے دورے کئے۔انکے ہمراہ منیجر آپریشنز رانا ساجد،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیر احمد ، ڈپٹی منیجر آپریشنز عمران فقیر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نو ید،سی ای او ضلع کونسل فیصل آباد، ایکسیئن ہائی ویز و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے واضح احکامات کے تحت ''ستھرا پنجاب پروگرام ''پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور اسکے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے معمول کی صفائی کے ساتھ ساتھ ایکسٹینڈ بیٹس میں بھی عملہ صفائی تعینات کر دیا گیا ہے،رات کے اوقات میں مکینیکل سویپر کی مدد سے سکریپنگ و سویپنگ بھی کروائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کے مطابق ماڈل سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کو بھی  ٹاسک تویض کئے گئے ہیں۔سڑکوں کی بحالی و مرمت کیلئے ہائی ویز، سٹریٹ لائٹس کو چالو حالت میں رکھنے کیلئے ایم سی ایف جبکہ نکاسی آب و سیوریج کے مسائل کیلئے محکمہ واسا اور پارکوں وگرین بیلٹس کی بحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کیلئے پی ایچ اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments