فیصل آباد ( محمد رفیق)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں ذکر اللہ حسنی کو صدر شہروز عباد کو جنرل سیکرٹری فتح اللہ کو فنانس سیکرٹری سمیت دیگر تمام عہدے داران و ایگزیکٹو ممبران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب باڈی فیصل آباد کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم اور غریب عوام کی آواز بنے گے صاف ستھری صحافت اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے گے ۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو اپنی قلم کے ذریعے حکمران طبقہ کی کمزوریوں اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اجاگر کرتے ہیں تا کہ بر وقت ان کا حل ڈھونڈا جا سکے اگر صحافی برادری بروقت مسائل کی نشان دہی کرتے رہے تو بہت سی کمیوں کوتاہیوں کا بر وقت ازلہ ہو سکتا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب اپنے صحافی بھائیوں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں