فیصل آباد(ابرار مغل)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی خصوصی کاوشوں سے ضلع میں مختلف دالوں،چاول سمیت بعض دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی جس سے صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرمنعقد ہواجس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی، بعض کی قیمت نئے سرے سے مقررجبکہ کچھ اشیاء کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید(موٹا)کا تھوک نرخ 310 روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت 318 روپے فی کلوگرام ہوگی۔چنا سفیدباریک کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی کے بعد تھوک نرخ 248روپے اور پرچون قیمت 258روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔اسی طرح چنا سیاہ موٹا 215روپے اور220روپے فی کلو گرام،چناسیاہ باریک 200روپے اور205روپے فی کلوگرام،دال چنا(موٹی)215روپے اور222روپے،دال چنا (باریک) 203روپے اور210روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی)240روپے اور 250 روپے،دال ماش دھلی ہوئی 505روپے اور535روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی کی قیمت کم ہوکر 455روپے اور470روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی 30 روپے کم ہوکر 248روپے اور260روپے فی کلوگرام ،دال مسور(باریک)27 روپے کمی کے بعد275روپے اور 285روپے فی کلوگرام،بیسن 217روپے اور 227روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل نیا 98 روپے کم ہوکر 200روپے اور 210روپے فی کلو گرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 95 روپے کم ہوکر205 روپے اور215 روپے فی کلوگرام،چاول اری کی قیمت میں بھی کمی کے بعد تھوک میں 130روپے اور پرچون میں 135روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دودھ تحصیل سٹی 150 روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 140روپے فی کلوگرام،دہی تحصیل سٹی 160روپے،باقی تحصیلوں میں 150روپے،گوشت چھوٹا تحصیل سٹی میں 1550روپے،باقی تحصیلوں میں 1450 روپے،گوشت بڑا 700 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 15 روپے ، روٹی خمیری 18روپے،نان سادہ کی قیمت 20روپے ہوگی۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرنے تاجروں و دکانداروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاء کی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملناچاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں