ایک سال میں پھاٹا کی کارکردگی صفر، کمشنر سلوت سعید

فیصل آباد(ارم نواز) کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی(پھاٹا)کا بریفنگ اجلاس منعقد ہواجس میں پھاٹا کی 7 سکیموں اور ریکوری کے امور کا جائزہ لیاگیا۔پھاٹا کے الاٹ کردہ رہائشی پلاٹس پر کمرشل استعمال پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کیااوردریافت کیا کہ غیرقانونی کاموں کی روک تھام کا کون ذمہ دار ہے؟۔انہوں نے پوچھا کہ متعلقہ روڈز کا بغیر اجازت کمرشل استعمال کیوں کیا جارہا ہے۔کمشنر نے ایک سالہ کارکردگی کی بریفنگ تیار نہ کرنے پر وضاحت طلب کی اور پوچھا کہ کمرشل پلازوں میں پارکنگ کا کوئی نظام کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔سکیموں کا سروے کرکے جامع پورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پھاٹا کی کارکردگی صفر ہے۔شہر کی بہتری کے لئے پھاٹا کو اقدامات کی ضرورت ہے۔میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مکمل معاونت کی جائے گی۔انہوں نے تاکید کی کہ غیرقانونی سرگرمیوں کو ختم کرائیں۔آئندہ اجلاس میں جامع بریفنگ دی جائے۔

0/Post a Comment/Comments