فیصل آباد (محمد رفیق) آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی وگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی یقین دہانی سمجھ سے بالاتر اور ناقابل قبول ہے حکمران اپنی عوام سے زیادہ بیرونی قوتوں کے تابعدار ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کی طرح پنجاب کو بھی اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب یہ کیسا قانون اور انصاف ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی کا یونٹ تین روپے کا اور پنجاب میں بیس روپے کا انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے حکمران ہیں جو اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں حکومت بیرونی قرضوں سے نوازتی ہیں تو اپنوں کو ہیں اور بوجھ سارا عوام پر ڈال دیتے ہیں ایک طرف بجلی وگیس کی قیمتیں آسمان کو چھوتی ہے تو دوسری طرف قیمتوں سے بڑھ کر اضافی ٹیکسسز کی بھر مار نے پوری قوم کو زہینی مریض بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زیادہ استعمال پر عوام کو ریلیف ملتا ہے مگر بد قسمتی سے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں حکومت نے بجلی وگیس کے زیادہ استعمال پر ٹیکس در ٹیکس لگا کر اپنی ہی عوام کو بھوکہ مرنے پر مجبور کر رکھا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو کشمیری عوام کی طرح سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور نہ کریں بلکہ انہیں ریلیف دینے کے فی الفور اقدامات اٹھائے۔اگرچہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے اٹا اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کے ریٹ کم ہوئے ہیں مگر سب سے بڑھ کر بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں جو اضافی ٹیکسسز کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی ہے زمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا اور اضافی ٹیکسسز کو مکمل طور پر ختم کر کے عوام مصنوعی مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں