فیصل آباد(محمد رفیق)مسجد اقصی کے امام و فلسطینی پارلیمنٹ کے ممبر میمون الاسد تمیمی اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انبیا کی سرزمین اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی دنیا بھر کے مسلمانوں کو وہاں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف پکار رہی ہے اسرائیل امریکی سرپرستی میں معصوم عورتوں بچوں اور بزرگوں پر سفاکیت کی انتہا اور عالمی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے وہاں اب تک 40 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ مسجد سبحانی اہل حدیث رضا آباد میں جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام آل پارٹی قومی فلسطین کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،آل پارٹی قومی فلسطین کانفرنس میں جمعیت اہلحدیث کے چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، پاکستان علما کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر محبوب الزمان بٹ، پاکستان علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ طاہر الحسن،حکیم سعید احمد سعید،پروفیسر اسد اللہ کاہلوں، رانا منیر احمد خاں،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا سکندر حیات زکی، خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد یونس خلیق، مولانا عبدالرزاق،مولانا محمد طیب ربانی، شیخ سلیم الرحمن،شیخ شاہد قیوم، حاجی صدیق مدنپوری، محمد امین فاروقی،شیخ عبدالحفیظ سبحانی، عبدالمجید رحمانی، مرزایونس، میاں مقبول احمد، شیخ حمزہ، یحیی مدنی، چوہدری عبدالحفیظ انجم،چوہدری طارق چیمہ، مولانا منشا سالک،حافظ محمد عثمان، شیخ عبدالرشید،مولانا اویس قرنی،اور دیگر بھی شریک تھے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ظلم و جبر کے خلاف شہادتوں کی داستان رقم کر دی ہے پوری پاکستانی قوم حکومت وقت بلکہ دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلفور اسرائیل کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائیں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے انسان تو دور کی بات جانوروں کے حقوق کے دعویدار آج کیا سو رہے ہیں انہیں فلسطین میں ہزاروں معصوم بچوں عورتوں اور ضعیف بزرگوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آرہا اقوام متحدہ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں سب اندھی ہو چکی ہیں، مسجد اقصی فلسطین کے امام قوم کو بیدار کرنے کے لیے آج پاکستان میں موجود ہیں۔ اس موقع پر علامہ ہشام الہی ظہیر نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں موسیقی کے مقابلہ جات منعقد کروانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزا میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور ہمارے حکمران طالبات کے تعلیمی اداروں میں موسیقی،فحاشی و عریانی اور بے حیائی کو فروغ دے کر نظریہ اسلام و نظریہ پاکستان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں آل پارٹی کانفرنس کے آخرمیں اسلام کی سر بلندی اور ملکی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،

ایک تبصرہ شائع کریں