فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ریکوری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر نے مختلف ہیڈز میں ریکوری پر بریفنگ لی اورمختلف شعبوں کی طرف سے ریکوری میں سست روی پر برہمی کا اظہارکیا۔انہوں نے شہر میں نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگزمالکان سے واجب الادا ریکوری بارے دریافت کیا اوربلڈنگز انسپکٹرز کو فوری فیلڈ میں متحرک اورریکوری کرانے کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ ریکوری نہ کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کردی جائیں۔انہوں نے پلاننگ کے شعبے کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہارکیااور کاروبار کے حوالے سے روڈز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں سست روی پر ناراضی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ پندرہ روز بعد اجلاس دوبارہ منعقد کرکے تمام شعبوں کی ریکوری پراگریس کا جائزہ لیا جائے گا ۔چیف آفیسرمحمد زبیر وٹو سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں