بھینس دودھ میلہ کے پوزیشن ہولڈرز مویشی پال میں تعریفی اسناد تقسیم

فیصل آباد(ابرار مغل) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2024 کے سلسلے میں چک 253ر۔ب جہانگیرکلاں میں ہونے والے بھینس دودھ میلہ کے پوزیشن ہولڈرز مویشی پال میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے صحت مندانہ مقابلے مستقل بنیادوں پر منعقد کرائے جائیں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ مویشی پال ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔اسناد حاصل کرنے والوں میں منوربھٹی، رانا عدیل،افضل باوا،سجادحالی،قربان اسد،محمد آصف،چوہدری عرفان علی گجرودیگر مویشی پال شامل تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد قیصرخلیق،چیف کوآرڈینیٹر مقابلہ دودھ عمران مصطفی سیال ودیگر بھی موجودتھے۔

0/Post a Comment/Comments