فیصل آباد(ابرار مغل ) ترقیوں کے معاملات میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی اور نا امیدی پیدا ہونا قدرتی امر ہے لیکن انتظامیہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیوں کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا اور میرٹ پر ترقیاں دے کر ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ہم خوشی کے موقع پر اظہار تشکر کے لیے میونسپل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل ورکرز سٹاف یونین کے رہنما ں فاروق بٹ ، محمد خان کلو،طار ق محمو د خان، بشیر احمد رحمانی ،حمزہ گجر ، گلزار ملک، ملک نصیر احمد اور دیگر عہدے داروں نے یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی میرٹ پر ترقیوں سیان میں کام کرنے کا جذبہ اور جستجو پیدا ہوتی ہے کارپوریشن نے میرٹ پر ترقیوں کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے عرصہ دراز سے زیر التوا ترقیوں کے کیسز کو کسی بھی ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ نے حل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی پہلی مرتبہ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرمیونسپل پر کارپوریشن فیصل آباد ثروت سعید صاحبہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد زبیر وٹو چیف اکانٹس آفیسر مجیب الزمان شامی اورآفس سپرنٹنڈنٹ شاہد رضا نے عرصہ دراز سے زیر التوا ترقیوں کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر میرٹ کی بنیاد پر حل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ہم میونسپل انتظامیہ خصوصا ایڈمنسٹریٹر محترمہ سلوت سعید صاحبہ کے انتہائی مشکور و ممنون ہے کہ انہوں نے ان کو میرٹ پر ترقیاں دے کر میونسپل ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے کے اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ملازمین ان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ۔ امید رکھتے ہیں کہ وہ درجہ چہار م کے ملازمین کو بھی میرٹ پر رولز کے مطابق ترقی دے کر بڑے پن کا مظاہر ہ کریں گے۔ میٹر ک پاس نائب قاصدان کو گریڈ 11 میں جونئیر کلرک کی آسامیوں پر تعینات کیا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں