تھیلاسیمیا کا عالمی دن ، علی زیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک

فیصل آباد(ارم نواز)تھیلاسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے علی زیب فائونڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹرشہاب اسلم نے کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید شاہد علی زیدی،جنرل سیکرٹری ملک شبیر حسین،کوآرڈینیٹر صائمہ،سعد اللہ شاہداور طالب علم بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تھیلا سیمیا کی بیماری کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیلاسیمیا جیسی موذی مرض سے بچائو کا واحد حل شادی سے پہلے تھیلاسیمیا کا ٹیسٹ ایچ بی الیکڑوفورسیز کرانا ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو تھیلاسیمیا سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے تھیلاسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے علی زیب فائونڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے واک کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔

0/Post a Comment/Comments