فیصل آباد(جاوید شاہ) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیصل آباد کی تحصیلوں صدر وتاندلیانوالہ سے محکمانہ کورس پر جانے کے لئے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز فضل عباس اور ڈاکٹر اورنگزیب کویادگاری شیلڈ دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے شیلڈز افسران کو پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل اعوان،کاشف رضا اعوان،ڈاکٹر شہاب اسلم اور اسسٹنٹ کمشنرزبھی موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسفرہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز کی دوران تعیناتی محکمانہ کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افسران نے تفویض کردہ اہداف کی تکمیل یقینی بنائی۔کورس پر جانے والے اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان کے زیرسایہ انتظامی امور کو سیکھنے کا موقع ملا۔

ایک تبصرہ شائع کریں