فیصل آباد(یوسف بخاری)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے امور پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی پی ایچ اے عبدالقادر شاہ نے بریفنگ دی۔کمشنر نے پی ایچ اے کے زیر اہتمام پارکوں میں مکینیکل جھولوں کی پختگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارکوں کی جیو ٹیگنگ کا عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت طلب مشینری کی کمی پوری کریں۔کمشنر نے کام چور ملازمین کے خلاف محکمانہ ایکشن کی ہدایت کی اور کہا کہ ریونیو بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی جانچ کے لئے پرفارمنس پرفارمہ مرتب کریں اور روزانہ پروفارمنس ریویو کی جائے ۔بل بورڈز کو چیک کرکے ان کی حفاظت اور مضبوطی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو دلفریب ماحول فراہم کریں اورپارکس میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔علاوہ ازیں شہریوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا پیغام عام کریں ۔ کمشنر نے پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر وسیع وعریض پارک کی پیشرفت پر بھی بریفنگ لی۔ڈی جی نے پی ایچ اے نے کارکردگی سے آگاہ اور مستقبل کی پلاننگ پر بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں