ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب سٹیز پروگرام پر عملدرآمد بارے اعلی سطحی اجلاس

فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب سٹیز پروگرام پر عملدرآمد بارے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل جڑانوالہ میں پروگرام کے تحت سکیموں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سید زاہد عزیز نے فنڈز کی دستیابی،اضافی فنڈز اور پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں و زیر تکمیل پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ10 پروگرامز میں سے 4 مکمل ہوچکے ہیں۔سالڈ ویسٹ مشینری ، سات روڈز کی تعمیر،میونسپل سروسز کی فراہمی اور پونڈنگ ایریاز کے لئے وہیکلزکے پروگرام مکمل کئے گئے ہیں جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن،سیوریج سسٹم،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،لیکوڈ ویسٹ مشینری کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کی ڈی سلٹنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ورلڈ بینک کے زیراہتمام پراجیکٹس کی تکمیل پر بریفنگ لی اور کہا کہ شدید عوامی ضرورت طلب منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

0/Post a Comment/Comments