کمشنر/چیئرپرسن سلوت سعید کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ

فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/چیئرپرسن سلوت سعید نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیااوربلڈنگزڈیپارٹمنٹ کو تعمیراتی عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایجوکیشن بورڈ کی مختلف برانچز کا دورہ کرکے کنڈکٹ آنسر بک Conduct Answer bookکو چیک کیا اور کہا کہ امتحانی سنٹرز سے واپس آنے والی خالی جوابی کاپیوں کو آئندہ امتحانات میں بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایجوکیشن بورڈ میں صفائی کا اعلی ترین معیار برقرار رکھیں۔کمشنر/چیئرپرسن نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ کی چاردیواری کا باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھیں۔بورڈ دفاتر آنے والے طالب علموں، والدین کو معیاری اورتیز رفتار سروسز فراہم کریں۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر ڈاکٹر محمد جعفر اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

0/Post a Comment/Comments