پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم


فیصل آباد(ابرار مغل) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال پیر محل اور سول ویٹرنری ہسپتال 332 گ۔ب پیرمحل کے ہنگامی دورہ کے دوران مختلف محکمانہ ریکارڈز و سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا جائزہ لیا۔انہوں نے اینٹی ٹک سپرے کیلئے محکمہ کے تجویز کردہ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور موقع پر سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

0/Post a Comment/Comments