پنجاب حکومت کی مہنگائی کے خلاف جاری کاوشوں پر تسلی کا اظہار

فیصل آباد (محمد رفیق)  مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی مہنگائی کے خلاف جاری کاوشوں پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کاری کمپنیوں کی لوٹ کار سے قوم کو نجات دلانے کے لئے فوری کاروائی کریں پچھلے دنوں بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈال کر عوام سے اربوں روپے وصول کئے گئے اور اب آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی وگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ جلتی پر تیل کے مترادف ہے حکومت کرایوں اور بیکری ایٹمز پر کمی کے حکمنامے پر سختی سے عمل درآمد کروائے ۔وگرنہ آزاد کشمیر کی عوام کی طرح پنجاب کی عوام کو بھی اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب یہ کیسا قانون اور انصاف ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی کا یونٹ تین روپے کا اور پنجاب میں بیس روپے کا  انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے حکمران ہیں جو اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں حکومت بیرونی قرضوں سے نوازتی  تو اپنوں کو ہیں اور بوجھ سارا عوام پر ڈال دیتے ہیں ایک طرف بجلی وگیس کی قیمتیں آسمان کو چھوتی ہے تو دوسری طرف قیمتوں سے بڑھ کر اضافی ٹیکسسز کی بھر مار نے پوری قوم کو زہینی مریض بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زیادہ استعمال پر عوام کو ریلیف ملتا ہے مگر بد قسمتی سے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں حکومت نے بجلی وگیس کے زیادہ استعمال پر ٹیکس در ٹیکس لگا کر اپنی ہی عوام کو بھوکہ مرنے پر مجبور کر رکھا ہے ۔اگرچہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے آٹا اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کے ریٹ کم ہوئے ہیں مگر سب سے بڑھ کر بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں جو اضافی ٹیکسسز کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی ہے زمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا اور اضافی ٹیکسسز کو مکمل طور پر ختم کر کے عوام کو مصنوعی مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

0/Post a Comment/Comments