تجاوزات کے خلاف ایکشن

فیصل آباد(جاوید شاہ)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔اس ضمن میں ٹاٹا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔چیف آفیسرمحمد زبیر وٹو نے کہا کہ ٹاٹا بازار میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوتی ہے۔تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کی وجہ سے متعدد دکانداروں نے خودبخود شیڈز اور پختہ تجاوزات کو مسمار کردیاہے۔ تجاوزات کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا باز رہے بصورت دیگر قبضہ میں لیا گیا سامان واپس نہیں ہوگا جبکہ دکانداروں کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلہ میں ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رہے گا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد میں مکمل طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔دکانداروں کو چاہیے کہ قانون کی پاسداری کریں اور تجاوزات سے گریز کریں۔

0/Post a Comment/Comments