فیصل آباد (جاوید شاہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کوجلد ایشین ٹائیگر بنائے گی اور عوام کی محرومیوں ازالہ کرے گی ۔ روز مرہ کی چیزیں سستی کرنے سے عوام کو بہترین ریلیف دیا جارہا ہے ۔ سعودی عرب سے کاروباری معاملات ہونے پر ملک میںبہت جلد خوشحالی آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ فتنہ پروروں نے قومی سلامتی اور ساکھ کو برباد کرنے کی کوشش کی جو کہ قابل معافی جرم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پر تشدد واقعات اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ۔24 کروڑ عوام اپنی سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔نو مئی کے منصوبہ سازوں اورکار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں