لاری ڈرائیور کی بیٹی فائزہ فیاض نے بی ایس میتھ میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

 

 

فیصل اباد (آئی این پی ) فیصل اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو میں کام کرنے والے لاری ڈرائیور کی بیٹی فائزہ فیاض نے بی ایس میتھ میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا فیصل اباد کی ہونہار طالبہ فائزہ فیاض نے بی ایس میتھ کے سالانہ امتحان 2022- 23 میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 3.96/4سی جی پی اے لے کر گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر لیا طالبہ فائزہ فیاض گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹاؤن کی طالبہ ہیں انہوں نے بتایا کہ میں چک نمبر 33 گ ب مصطفی نگر کی رہائشی ہوں اور میرے والد فیصل اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو کی منصور آباد صاحب ڈویژن میں (ایل ڈی ) لاری ڈرائیور ہیں میں نے میٹرک میں 1100 میں سے 961 نمبر حاصل کیے تھے اور ایف ایس سی میں 1100 میں سے 925 نمبر حاصل کیے تھے ابتدائی تعلیم میں نے میٹرک گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ستیانہ سے کیا اور مسلم ماڈل سائنس کالج سے ایف ایس سی کیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جو مجھے ملا ہے میرے والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے میں مستقبل میں پی ایچ ڈی  کرنے کی خواہاں ہوں اور عملی زندگی میں میں نے لیکچرر بننے کا سوچا ہے دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی صرف خلوص دل سے محنت کرتے رہیں تو اللہ تعالی کامیابی ہی دیتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments