ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد(عاصم پرویز)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مزید چار دکانیں سیل،3 دکانوں کا سامان ضبط،ایک دکاندار کے خلاف تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ درج اور دو مالکان کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے کہا کہ کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments