خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

فیصل آباد(جواد شاہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام جاری ہے اس ضمن میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمندری روڈ،الہی آباد اور سٹی میں نمکو یونٹ،سوڈا واٹر پلانٹ اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔سوڈا واٹر پلانٹ بند، نمکو یونٹ کو ایک لاکھ 25ہزار کا جرمانہ عائد،470لٹر ملاوٹی دودھ، 130کلو بورکس، 3 من سے زائد ناقص سوڈا،چائنہ نمک اور ممنوعہ اشیاء تلف کردیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پروڈکشن یونٹ میں سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔سوڈا واٹر غیر معیاری، ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ سے تیار کر کے فروخت کیا جارہا تھا۔چیکنگ کے دوران زنگ آلود، فنگس زدہ فریزرز، بغیر ڈھانپے اشیاء اور ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال، پروڈکشن ایریا میں مکھی مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ دودھ بردار گاڑی سے برآمد شدہ ملاوٹی دودھ سٹی میں سپلائی کیا جانا تھا۔عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کو عادت بنائیں،خرید سے قبل اشیاء کی جانچ کو یقینی بنائیں۔

0/Post a Comment/Comments