دلکش اور جاذب نظر پھولدار پودے لگانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع

فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو مرحلہ وار شہر کی مرکزی شاہرات کے سینٹر میڈینز میں دلکش اور جاذب نظر پھولدار پودے لگانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کے بریفنگ اجلاس میں کہا کہ پہلے مرحلے میں جڑانوالہ روڈ،شیخوپورہ روڈاور ملت روڈ پر شجرکاری کی جائے۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید،چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد،میڈم بازلہ منظور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو سرسبز وشاداب بنانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو بھی دلکش ماحول نظر آئے گا۔ڈائریکٹر پی ایچ اے نے پلانٹیشن کے حوالے سے جاری انتظامات پر بریفنگ دی۔

0/Post a Comment/Comments