محکمہ سماجی بہبود کے ادارہ قصر بہبود میں فیبرک پرنٹنگ اینڈ آرٹ کرافٹ ٹریننگ کلاسز کا آغاز


فیصل آباد(ارم نواز)محکمہ سماجی بہبود کے ادارہ قصر بہبود میں فیبرک پرنٹنگ اینڈ آرٹ کرافٹ ٹریننگ کلاسز کا آغازکردیا گیا ہے۔مینجر ادارہ ریحانہ یاسمین نے پرنسپل سٹیچنگ یونٹ ڈائمنڈ لائینز میڈم جمیلہ،انسٹرکٹرز سمیعہ،خدیجہ،مائدہ،کشف ودیگر کے ہمراہ کلاسز کے آغازکا افتتاح کیا۔مینجر ادارہ نے کہا کہ قصربہبود میں فیبرک پرنٹنگ اینڈ آرٹ کرافٹ کی تربیت کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہونے سے طالبات کو اس شعبہ میں سہولت اور مستقبل میں انہیں روزگارکمانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے معاونین کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ قصر بہبود میں طالبات کو مختلف علوم وفنون میں ہنر مند بنایا جارہا ہے اور نئے کورسز کے اجراء سے مزید جدت آئے گی۔

0/Post a Comment/Comments