فیصل آباد(جواد شیرازی)ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مرحلہ وار شہر کی مرکزی شاہرات کے سینٹر میڈینز میں دلکش اور جاذب نظر پھولدار پودے لگانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں جڑانوالہ روڈ،شیخوپورہ روڈاور ملت روڈ پر شجرکاری کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرکے پلانٹیشن شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے ظہیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید،چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد،میڈم بازلہ منظور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں اہم شاہرات کے سینٹر میڈینز میں پلانٹیشن فی الفور شروع کی جارہی ہے جبکہ سینٹر میڈینزکے رنگ روغن کے لئے میونسپل کارپوریشن کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو سرسبز وشاداب بنانا ترجیح ہے جس کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو بھی دیدہ زیب ماحول نظر آئے گا ۔ انہوں نے پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ وہ شجرکاری کے اہداف تیزی سے مکمل کریں اس ضمن میں معمولی سی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے نے پلانٹیشن مہم کے تحت وضع کردہ پلان سے آگاہ کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں